ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت کے تمام چوروں کی رقم نوٹ بندی میں بدل گئی ؛گجرات اسمبلی الیکشن کی ریلی سے راہل گاندھی کا بیان

بھارت کے تمام چوروں کی رقم نوٹ بندی میں بدل گئی ؛گجرات اسمبلی الیکشن کی ریلی سے راہل گاندھی کا بیان

Fri, 24 Nov 2017 20:56:46    S.O. News Service

پوربندر24نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) راہل گاندھی نے آج پوربندر میں انتخابی ریلی میں ماہی گیروں کو یقین دہانی کرائی کہ اگر مرکز ی اقتدار پرکانگریس آئی تو الگ سے ماہی گیری کی وزارت کی تشکیل ہوگی ، انہوں نے کہا کہ منریگا کے لئے یو پی اے حکومت نے 35,000کروڑ روپیہ لگایا اور دلت خاندانوں کی طرز معاشرت اور ان کی بو د و باش کے قدیم و کہنہ اطوار کو بدلا ہے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنا ہی رقم مودی جی نے ٹاٹا فیکٹری کو نینو کیلئے دے دیا۔ راہل گاندھی اسمبلی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے دو روزہ دورہ پر گجرات آئے ہوئے ہیں،انہوں نے ماہی گیروں سے بھی ملاقات کی۔عوامی اجلاس میں راہل گاندھی نے ’’ جے بھیم ‘‘ بول کر اپنی تقریرکی ابتداکی۔ انہوں نے نریندر مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے 90 فیصد یونیورسٹیوں اور کالجوں کو پرائیوٹ کردیئے ،گجرات میں بہت سے کالج ہو سکتے ہیں لیکن ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔گجرات میں 12 سال تک مودی نے جو کچھ بھی کیا اب اسی کو وہ پورے ملک میں کر رہے ہیں ۔ راہل نے بی جے پی کی حکومت کو ماہی گیروں کی کشتی کیلئے ڈیزل کی خریداری پر سبسڈی ختم کرنے کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ، مودی، رو پانی اور امت شاہ کو نشانہ بنا تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 سالوں میں انہوں نے دلتوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا سوائے یہ کہ ان کو جملوں کی فریب کاری میں مسحور کئے رکھا ۔راہل گاندھی نے حتمی اور علی الجزم لہجے میں کہا کہ ملک کے تمام چوروں کا پیشہ نوٹ بندی میں بدل گیا اور وہ اب بیرون ملک کی سیاحت کر رہ ہیں ۔ ماہی گیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے، راہول نے اعتماد ظاہر کیا کہ کانگریس ریاست میں فتح سے ہمکنا رہوگی ، جہاں وہ گزشتہ 22 سالوں سے اقتدار سے باہر رہے ہیں ، ر اہل گاندھی نے کہا کہ ماہی گیری بھی کاشتکاری کی طرح ہے ۔کچھ عرصے قبل آپ نے مطالبہ کیا تھا کہ زراعت کے لئے وزارت موجود ہے، ماہی گیری کے لئے بھی ایک وزارت کی ضرورت ہے ۔ میں آپ کے قول اور مطالبہ سے اتفاق کرتا ہوں اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ مرکز میں کانگریسی حکومت کے قیام کے معاً بعد ہی ماہی گیری کی وزارت کی تشکیل دے گی ۔انہوں نے دعوی کیا مودی نے 33,000کروڑ روپے ٹاٹا موٹر کو دیئے ہیں ۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو ڈیزل کی خریداری میں ماہی گیروں نے 25 فیصد سبسڈی حاصل کی تھی ۔ ہر سال صرف 300 کروڑ روپے کی سبسڈی تھی ؛ لیکن اب بی جے پی حکومت اس کو ختم کر چکی ہے ۔،یہ کس قسم کی سحرکار ی ہے یا پھر وکاس کے پاگل پن کاثبوت ہے ۔ وہ نینو فیکٹری کے لئے 33,000 کروڑ روپے دی سکتی ہے ؛ لیکن آپ کو 300 کروڑ روپے نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کانگریس اس انتخابات کو جیتے گی اور اس کے بعدوزیراعلیٰ کے دفتر اور اسمبلی کے دروازے آپ کے لئے کھولے جائیں گے تاکہ آپ ہمیں اپنے مطالبات سے ہمیں مطلع کرسکیں ۔ اب تک یہ دروازے ملک کے امراء اور چوروں کیلئے کھلتے تھے اور ان ہی کی آواز سنی جاتی تھی ؛ لیکن آپ کی آواز نہیں سنی جاتی تھی ۔ 


Share: